’رکشے کے پرزوں‘ سے بنی جیپ، جو فی لیٹر ’30 کلومیٹر‘ چلتی ہے

میانوالی کے ظہور احمد نے ایک فور بائی فور منی جیپ تیار کی ہے، جس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد سفر کر سکتے ہیں۔

میانوالی کے موٹر سائیکل مکینک ظہور احمد نے آٹو رکشہ کے پرزوں سے ایک فور بائی فور منی جیپ تیار کی ہے، جس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔

ظہور کے مطابق انہیں یہ جیپ تیار کرنے میں چار سے پانچ ماہ لگے۔ ’یہ آٹو رکشہ 200 سی سی ہے جسے میں نے جیپ میں تبدیل کیا۔ اس پر میری تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے لاگت آئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا: ’اس کے کچھ  پرزے میں راولپنڈی سے لایا اور کچھ سرگودھا سے۔ اس میں زیادہ تر پارٹس آٹو رکشہ کے ہیں، رم اور سٹیرنگ اسمبلی وغیرہ مہران کی ہے۔

ظہور نے اسے بچوں کے لیے ’بہترین سواری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں گرنے کا کوئی خدشہ نہیں۔

’اگر بچوں کو سیروتفریح کے لیے کہیں لے جانا ہو تو اس جیپ میں آٹھ سے دس بچے با آسانی سفر کر سکتے ہیں۔‘

ظہور نے بتایا: ’ایک لیٹر پیٹرول میں تقریباً 30 کلومیٹر فی لیٹر سے زائد اس کی اوسط ہے۔ اس کی دیکھ بھال بہت آسان ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ منی جیپ میں لائٹس، سیٹیں اور سٹئیرنگ سمیت سب کچھ فٹ ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا