پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے اس آرڈیننس کا خلاصہ ایک انتہائی اہم اور کارآمد قدم ہے۔ اس کو پڑھنے کے بعد قارئین خود ہی جان پائیں گے کہ فسطائی سوچ کیا کیا رنگ اختیار کر سکتی ہے۔
ٹاک شوز کا معیار دیکھیے اور ان کے موضوعات کا افلاس دیکھیے، حیرت نہیں صدمہ ہوتا ہے۔ کیا سماج صرف سیاست کا نام ہے؟ کیا اختلاف رائے کے یہ آداب ہیں جو ہم ان شوز میں دیکھتے ہیں؟