کمیشن افغانستان میں جنگ کا جامع جائزہ لے گا اور مستقبل کی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی اور سٹریٹیجک اسباق سے آگاہ کرنے کی سفارشات پیش کرے گا۔
امریکی انخلا
طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کو یکم مئی تک افغانستان سے نکل جانا ہے، تاہم افغانستان کی جنگ سے متعلق اپنے پہلے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں انخلا کے لیے ڈیڈ لائن کی پرواہ نہیں ہے۔