ایس سی او علاقائی سلامتی سے متعلق مباحث میں ایک اہم آواز تو رہے گا، لیکن ابھی یہ خطے میں فیصلہ کن اور موثر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دیتا۔
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے، نہ کہ دھمکی یا طاقت کے استعمال سے۔