بی بی سی نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے امریکی صدر کی تقریر کی ویڈیو کو غلط ایڈٹ کیا تاہم ادارے کا اصرار ہے کہ امریکی صدر کے ہرجانے کے دعوے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
بی بی سی
برطانیہ کی وزیر برائے ثقافت، میڈیا اور کھیل لیزا نینڈی نے بی بی سی کی جانب سے ایک دستاویزی پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کلپس کی ایڈیٹنگ سے متعلق الزامات کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دیا ہے۔