اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے آج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا، تاہم عدم حاضری پر عدالتی حکم پر عمران خان کے وکلا نے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا دیے۔
توشہ خانہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔