تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینیئر رہنما محمود خان اچکزئی نے حکومت پر ’آئین کی بنیادیں ہلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ان کے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔
حزب اختلاف
وفاقی دارالحکومت سلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کا آج دوسرا دن ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شرکا کو روکنے کے باوجود اپوزیشن کے رہنما ہوٹل میں داخل ہو گئے۔