پاکستان کو درحقیقت ایسے بیانیے کی ضرورت ہے جس میں سیاست کے ساتھ ساتھ شہری شعور اور اخلاقی اقدار بھی شامل ہوں، تاکہ سیاسی عمل معاشرتی ہم آہنگی اور جامع ترقی کا ذریعہ بن سکے۔
پارلیمان کے پلیٹ فارم سے قرارداد کے ذریعہ ’بلا تفریق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے‘ کا بیان تو دیا گیا لیکن کیا واقعی پارلیمان صوبہ بلوچستان کے معاملے پر متحد ہے؟