امریکہ ایران عبوری معاہدے کے بعد ایرانی منجمد اثاثوں پر واضح اختلاف موجود ہے۔ امریکہ کہتا ہے کہ فنڈز کا بڑا حصہ امریکی خوراک و زرعی مصنوعات کی خریداری پر خرچ ہو گا، جبکہ ایران اسے مسترد کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اثاثوں کے استعمال کا فیصلہ صرف ایران کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں کہا ایران سے معاہدے کا امکان موجود ہے، یہ آج بھی ہو سکتا ہے، کل بھی اور اگلے ہفتے بھی۔