30 اپریل کو سرکاری میڈیا نے ایک تصویر جاری کی تھی جس میں آنگ سان سوچی لکڑی کی بینچ پر بیٹھی دو نامعلوم وردی پوش اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔ تاہم بعد میں اس تصویر کی حقیقت پر سوالات اٹھائے گئے۔
تھائی لینڈ کے صوبہ تاک کے حکام کے مطابق بدھ سے جمعے کی صبح تک 1,049 افراد میانمار سے مے سوت ضلع میں داخل ہوئے، جن میں انڈیا، پاکستان، ویتنام، میانمار، تھائی لینڈ اور ایک درجن سے زائد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔