سندھ حکومت نے انٹری ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ دینے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے، جو کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مقرر کردہ میرٹ یعنی 65 فیصد سے کم ہے اور جس پر پی ایم سی نے اعتراض اٹھایا ہے۔
میڈیکل کالج
طلبہ کے مطابق امتحانات کے دوران کورس سے باہر سوالات، پیپر لیک ہونے، مختلف صوبوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم معاملات پر یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔