ن لیگ کی قیادت نے کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور وزیر اعظم کشمیر کے لیے ناموں پر بھی غور کیا۔ اس کے علاوہ صدر کشمیر، سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت دیگر اہم عہدوں کے ناموں پر بھی غور ہوا۔
قانون کے مطابق کوئی بھی سزا یافتہ شخص انتخابات نہیں لڑ سکتا۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عدالت العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں نواز شریف کی اپیلوں پر فیصلہ رواں ماہ کر دے گی۔