ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق پیر اور اتوار کی درمیانی شب کراچی میں جوبلی کے مقام پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں مبینہ طور پر بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے سرغنے رحمان ڈکیت کے بیٹے ساربان سمیت دو ڈاکو مارے گئے۔
پولیس مقابلہ
محکمہ پولیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں آٹھ افراد مارے جا چکے ہیں لیکن ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی کو سزا دی گئی۔