ہم نومبر میں بنگلہ دیش پہنچے تو وہاں صرف ’جین زی‘ کا جوش نہیں تھا، بلکہ ایک سیاسی شعور تھا جو در و دیوار سے جھلک رہا تھا۔ جہاں لڑکیاں رات گئے تک بے خوف ہاسٹل سے لائبریری جا رہی تھیں اور جہاں درختوں کے نیچے ملکی مسائل پر گرما گرم بحث جاری تھی۔
ڈھاکہ
بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر توحید حسین نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ تزویراتی طور پر ڈھاکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ انڈیا کے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو جائے۔