یورپی رہنما چاہے کتنے ہی دورے کریں، خوشامد کریں یا خوشگوار تعلقات کی کوشش کریں، رواں ہفتے کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ ٹرمپ یورپ کو سست رفتار معیشتوں اور ایسے رہنماؤں کا خطہ سمجھتے ہیں جنہیں وہ کبھی بھی کمتر دکھا سکتے ہیں۔
گرین لینڈ
امریکہ کے قریبی اتحادیوں میں شامل آٹھ ممالک نے غیر معمولی طور پر سخت مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈینش فوجی مشق ’آرکٹک اینڈیورنس‘ کے لیے گرین لینڈ بھیجے گئے فوجی دستے ’کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔‘