اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ مزید اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی فنڈنگ کی کمی کو پورا نہیں کر سکتے۔
یو این آر ڈبلیو اے کا اندازہ ہے کہ گذشتہ سال کے آخر تک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے تباہ کن تشدد سے 17 لاکھ لوگ (پٹی کی آبادی کا 75 فیصد) بےگھر ہو چکے تھے جن میں سے کئی فلسطینی پناہ گزین متعدد بار غزہ میں ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوئے۔