یو این ایچ سی آر کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی یمن پہنچ گئیں

ان کے دورے کا مقصد سات سالہ لڑائی کے یمن کے عوام پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کی طرف توجہ دلانے میں مدد کرنا ہے۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری کردہ چھ مارچ 2022 کی اس تصویر میں اداکارہ انجلینا جولی کو یمن آمد کے موقعے پر دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی نمائندہ اینجلینا جولی ہفتے کو یمن کے دورے پر عدن پہنچ گئیں۔

عرب نیوز کے مطابق ان کے دورے کا مقصد سات سالہ لڑائی کے یمن کے عوام پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کی طرف توجہ دلانے میں مدد کرنا ہے۔

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ’وہ یمنی خاندانوں بشمول نقل مکانی کرنے والے خاندانوں اور پناہ گزینوں سے ملاقات کریں گے تا کہ ان سے براہ راست سن سکیں کہ لڑائی نے ان کی زندگیاں کس طرح تباہ کیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق: ’یو این ایچ سی آر کو امید ہے کہ ان کا دورہ یمن میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو اجاگر کرے گا اور 16 مارچ کو یمن کے لیے عہد سازی سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس سے قبل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لیے فوری حمایت کو متحرک کرے گا۔ علاقائی اور عالمی کرداروں پر زور دے گا کہ وہ لڑائی بند کروانے کا عہد کریں۔‘

اس سے پہلے جولی 2001 سے 2012 تک یو این ایچ سی آر کی بطور خیرسگالی سفیر نمائندگی کر چکی ہیں جس کے بعد انہیں خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

 اقوام متحدہ کے ساتھ ان کے کام نے عراق، سرالیون، افغانستان، برکینافاسو سے لے کر بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں میں پناہ گزینوں کے حالات کو نمایاں کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا