24 گھنٹوں کے دوران انجلینا جولی کے انسٹا فالوورز کی تعداد 72 لاکھ

انجلینا جولی کی پہلی پوسٹ پر اب تک  30 لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں۔ یہ پوسٹ ایک افغان بچی کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط تھا۔

امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے مہاجرین انجلینا جولی فلم میلفسنٹ کے پریمیئر کے موقع پر موجود ہیں (اے ایف پی فائل)

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انجلینا جولی کی پہلی پوسٹ پر اب تک  30 لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں۔ یہ پوسٹ ایک افغان بچی کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی پوسٹس میں افغانستان کی صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے انہوں نے یہ پیغام دیا کہ یہ خط افغانستان سے ایک لڑکی نے انہیں بھیجا ہے۔

ان کے مطابق ’اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرنے سے کترا رہے ہیں، اسی لیے میں انسٹاگرام پر آئیں ہوں تاکہ ان تمام افراد کی آواز بن سکوں۔‘

انجلینا جولی نے افغان لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے خط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے سے متعلق باتیں لکھی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری پوسٹ میں انہوں نے مہاجرین کی تفصیلات شئیر کیں اور اس بات پر غور کرنے کی تلقین کی کہ دنیا کے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق پانچ ممالک میں سے ہے جن میں شام، وینزویلا، افغانستان، سوڈان اور میانمار شامل ہیں۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل بنانے کے بعد انہوں نے صرف تین اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ باڈرز، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور این اے اے سی پی نامی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کو فالو کیا ہے۔

انجلینا جولی نے اپنا تعارف ایک ماں، فلم بنانے والی اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کے طور پر کرایا ہے۔ اس سے قبل انجلینا جولی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود نہیں تھیں البتہ ان کے فینز نے ان کے اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم