پہلگام اور جعفر ایکسپریس، ہر دو واقعات کی ایک جیسے الفاظ کے ساتھ مذمت کی گئی ہے۔ اس لیے اس سے آگے بڑھ کر اعلامیے کے ان نکات پر توجہ دینی چاہیے جہاں بین السطور ایک جہان معنی آباد ہے۔
ایس سی او
اگرچہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے لیکن دو عالمی طاقتوں چین اور روس کے وزرائے اعظم سمیت سات ممالک کے سربراہان مملکت اور باقی ممالک کے بھی اعلیٰ سطح کے وفود کا آنا یقینی طور پر اچھی اور مثبت خبر ہے جس کے معاشی اثرات ضرور ہوں گے۔