میڈیا واچ ڈاگ ’فریڈم نیٹ ورک‘ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ’معلومات کی جنگ کے خطرات‘ کے نام پر صحافیوں، فری لانسرز اور سول سوسائٹی کے خلاف مختلف اخبارات میں اشتہار کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافتی آزادی
ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں پانچ صحافی پیشہ ورانہ فرائض ادا کرتے ہوئے جان سے گئے، ان میں سے تین کا تعلق سندھ جبکہ دو کا خیبر پختونخوا سے تھا۔