بات بس اتنی سی ہے کہ شکستوں کا بوجھ کوئی اٹھانے کو تیار نہیں، لیکن کرکٹ کی آمدنی سے سب فیض یاب ہو رہے ہیں۔
ایک تاریخ کا عظیم بولر اور ایک گرتی ہوئی عمارت کو دوبارہ تعمیر کرنے والا کھلاڑی اپنی بھرپور خدمات کے بعد پاکستان کرکٹ کے لیے اب کب ضرورت بنتا ہے یہ بتانا مشکل ہے لیکن یہ تبدیلی شاید اب مزید اکھاڑ پچھاڑ کی نوید دے رہی ہے۔