مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا۔

2019 میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر ہونے والے مصباح الحق اور وقار یونس نے ایک ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا (تصاویر: اے ایف پی فائل)

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق 2019 میں ہیڈ کوچ مقرر ہونے والے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔ 

ان کے بقول وہ جانتے ہیں کہ یہ اس فیصلے کے لیے درست وقت نہیں تھا مگر وہ فی الحال ’ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ مزید وقت گزارنے کے لیے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 2019 میں ہی بولنگ کوچ مقرر ہونے والے وقار یونس نے کہا کہ مصباح کے فیصلے کے بعد انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور نوجوان بولروں کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی دونوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہے۔

پاکستان ٹیم کا اگلہ مقابلہ نیو زی لینڈ سے ہے جس کی ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ