غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کئی فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں میں 101 افراد جان سے گئے، جن میں 35 بچے، خواتین اور معمر شہری شامل تھے۔
بن یامین نتن یاہو
ریسکیو فورس کے ایک سینیئر اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا ’اسرائیلی افواج غزہ شہر کے کئی علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔‘