نتن یاہو کے حکم پر اسرائیل فوج کے غزہ پر دوبارہ ’طاقت ور‘ فضائی حملے

اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کے بعد منگل کو غزہ پر فوری طور پر ’طاقتور حملے‘ کرنے کا حکم دیا ہے۔

27 اکتوبر 2025 کو غزہ شہر کے الطفاح محلے میں ایک مشین سے قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے کا عمل جاری ہے (عمر القطا / اے ایف پی)

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے منگل کو حماس پر فلسطینی علاقے میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فوج کو غزہ پر فوری طور پر ’طاقت ور حملے‘ کا حکم دیا ہے۔

نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے حملوں کا حکم دیا تھا لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی۔

تاہم ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں فورسز کے خلاف حملہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

نتن یاہو نے اس سے قبل حماس پر الزام لگایا تھا کہ وہ قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کرنے کے عمل میں کچھ باقیات کو تبدیل کر کے ہفتوں پرانے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حماس نے ابتدائی طور پر اس کے جواب میں کہا تھا کہ منگل کو غزہ میں ایک سرنگ سے ملنے والے لاپتہ قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی جائے گی، تاہم حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے بعد میں کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزی کے بعد اس حوالگی کو ملتوی کر دے گا۔

امریکی حمایت یافتہ معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا، جس نے دو سال کی اسرائیلی جارحیت کو روک دیا جو سات اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی۔

اس معاہدے کے ذریعے غزہ میں امداد بڑھائی جانی تھی اور اسرائیلی جیلوں سے بھی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنانا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قیدیوں کی لاشوں کی تلاش

حماس نے مرنے والے تمام قیدیوں کی باقیات کو حوالے کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ دو سال کی جنگ سے تباہ ہونے والے انکلیو میں لاشوں کو تلاش کرنے اور نکالنے میں وقت لگے گا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند گروپ زیادہ تر قیدیوں کی باقیات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ مسئلہ سیز فائر کے اہم نکات میں سے ایک بن گیا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ مصر سے بھاری مشینری کی آمد کے بعد قیدیوں کی لاشوں کی تلاش کا کام گذشتہ چند دنوں سے تیز ہو گیا ہے۔

بلڈوزر منگل کو خان ​​یونس میں، جنوبی غزہ کی پٹی میں اور مزید شمال میں نصیرات میں کام کر رہے تھے، کیونکہ حماس کے رکن ان کے ارد گرد تعینات تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا