وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی وزرا کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس بجٹ میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ برآمدات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔
ٹیکس کا نفاذ ہمیشہ سے ہی ایک متنازع موضوع رہا ہے۔ قدیم مصر کے کسانوں سے لے کر جرمن کسانوں کی بغاوتوں تک، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ریاست نے عوام پر ان کی سکت سے زیادہ بوجھ ڈالا، اس کا نتیجہ مزاحمت کی صورت میں نکلا۔