جب بھی کوئی امریکی صدر رجیم چینج کی بات کرتا ہے تو سب کو پریشان ہونا چاہیے اور سچ تو یہ ہے کہ ٹرمپ اس پالیسی کے موجد نہیں اور یہ اکثر ناکام ہی رہی ہے۔
اپنے ’امریکن ڈریم‘ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش میں صدر ٹرمپ نے نہ صرف عالمی معیشتوں کو نظرانداز کر دیا بلکہ عام فہم کو بھی خیرباد کہہ دیا۔