سی بی ڈی کے مطابق مین بلیوارڈ سے روٹ 47 والٹن روڈ تک 2300 کنال علاقے کے لیے بنی اس جھیل کی گہرائی 20 فٹ ہے اور اس میں پانچ ملین گیلن لیٹر پانی کی گنجائش ہے۔ مون سون بارشوں کے تین سے چار بڑے سپیلز اس میں باآسانی سٹور ہو سکتے ہیں۔
بارش کا پانی
لاہور میں بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح تین بجے شروع ہوا اور محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک لاہور کے مختلف علاقوں میں 150 سے 291 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔