30 اپریل کو سرکاری میڈیا نے ایک تصویر جاری کی تھی جس میں آنگ سان سوچی لکڑی کی بینچ پر بیٹھی دو نامعلوم وردی پوش اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔ تاہم بعد میں اس تصویر کی حقیقت پر سوالات اٹھائے گئے۔
چین، روس اور سلامتی کونسل کے باقی ارکان کے ساتھ دو دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کونسل نے جمعرات کو متفقہ طور پر میانمار کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔