وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی وزرا کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس بجٹ میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ برآمدات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔
پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ سال میں مون سون بارشوں، اندرونی اور بیرونی چیلینجز اور مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود پاکستانی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔