پاکستان سمیت 12 مسلم ممالک کی ’صومالی لینڈ‘ میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کی تقرری کی مذمت

پاکستان سمیت 12 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ میں سفارتی نمائندے کی تقرری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی ’خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت‘ کی ’صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔