ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں انتہائی شدت کے ساتھ اب ان کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور ان علاقوں میں بھی مون سون بارشیں ہونے لگیں ہیں، جہاں ماضی میں یہ نہ ہونے کے برابر تھیں۔
ماحولیات
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بروقت پیشن گوئی، امدادی کارروائیوں کی تیاری اور خطرے سے دوچار علاقوں میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کریں۔