پاکستان

دہشت گردی ریڈ لائن ہے، افغان طالبان کی الزام تراشی سے بحران حل نہیں ہوگا: پاکستان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے جواب میں پاکستان کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی ہے، جس کی روک تھام کی ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔