خاور مانیکا کا بیٹا ملازم کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار: پاکپتن پولیس

پاکتپن میں پولیس نے جمعرات کو خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اپنے ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔  

سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے برخوردار موسیٰ مانیکا پاکپتن پولیس کی حراست میں (پاکپتن پولیس)

صوبہ پنجاب مشرقی شہر پاکتپن شریف میں پولیس نے جمعرات کو خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اپنے ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔  

ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن خضر حیات نے انڈپینڈںٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’موسی مانیکا نے کام جلدی نہ کرنے پر نوجوان ملازم بہادر علی کو گولی ماری۔ ٹانگ میں گولی لگنے سے ملازم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔‘

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’موسیٰ مانیکا کو گھر سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف کارروائی ملازم کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کی جائے گی۔‘

مانیکا فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں مل سکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیال رہے کہ موسیٰ مانیکا سابق کسٹم آفیسر خاور مانیکا اور بشری بی بی کے بیٹے ہیں، جن کی رواں سال اپریل میں لاہور میں شادی ہوئی تھی۔

عمران خان کے دور میں بھی موسیٰ مانیکا پر لاہور میں ٹریفک اہلکاروں سے جھگڑنے کا الزام لگا تھا۔ لیکن اس وقت ان کی والدہ خاتون اول تھیں تو ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔ جب عمران خان کی بشری بی بی سے لاہور میں نکاح کی خبریں منظر عام پر آئیں تب بھی موسیٰ مانیکا میڈیا میں بیانات کے حوالے سے سامنے آئے تھے۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان