صدر ٹرمپ کے ممکنہ پاکستان دورے کا علم نہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستانی نیوز چینلز کے مطابق ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد آئیں گے۔ تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ انہیں اس ممکنہ دورے کا علم نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 جون، 2025 کو نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں واقع اپنے گالف کلب سے واپسی پر ایئر فورس ون سے میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتر رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کے نیوز ٹی وی چینلز نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد آئیں گے تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ممکنہ دورے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔

مقامی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ اسلام آباد آمد کے بعد انڈیا کا بھی دورہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد ازاں جیو ٹی وی نے اس خبر کے نشر کرنے کے حواالے سے تصحیح جاری کی اور اپنے ناظرین سے معذرت بھی کی۔

جیو کے نیوز اینکر نے کہا، ’تصدیق کیے بغیر صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبر نشر کرنے پر جیو نیوز اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہے۔‘

اس سے قبل سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اس وقت بہتری آئی جب گذشتہ ماہ ٹرمپ نے پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ملاقات کے دوران استقبال کیا۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان