وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے موثر سفارتی کردار اور ترکی سمیت مختلف دوست ممالک کی بھرپور حمایت سے خطے میں امن کا قیام عمل میں آیا ہے نیز ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ علاقائی تنازعات صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔