جنوری 2021 میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی نے گھریلو تشدد کے خاتمے کا قانون پاس تو کرلیا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس قانون پر عمل درآمد ممکن بنانے کے لیے رولز آف بزنس ابھی تک پاس نہیں کیے گئے۔
دیہی خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں حصہ اچھا خاصا ہے لیکن چونکہ اکثریتی سطح پر یا تو یہ کام بلامعاوضہ ہیں یا اپنے گھر یا خاندان کے ساتھ مددگار کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس کا نقصان یہ ہے کہ ان کا معاشی کردار اعدادوشمار میں نہیں گنا جاتا۔