اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مربوط اور ٹارگیٹڈ آپریشن وقت کی ضرورت ہے لیکن اس حکمت عملی کو دو حصوں میں تقسیم کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایک آپریشنل حکمت عملی اور دوسری سیاسی حکمت عملی کے ذریعے اتفاق رائے۔
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور تحریک انصاف دونوں کو دو دو قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی دونوں فریقین کو سپیس دینی ہو گی۔