راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) پرانے لاہور شہر کو نئے شہر سے ملانے کے لیے دریائے راوی پر ایک جدید اور لینڈ مارک تعمیر کر رہا ہے، جب کہ ایک ایکسپریس وے اور ایک رنگ روڈ کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے، جو اس پل کے ذریعے شہر کو راوی شہر سے جوڑے گی۔
منصوبے کے تحت لاہور میں ایک ’ایکو برکس پلانٹ‘ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جمع شدہ پلاسٹک سے تعمیراتی مقاصد کے لیے ماحولیاتی اینٹیں تیار کی جائیں گی، جنہیں مختلف اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔