آئندہ سال فروری میں متوقع عام انتخابات سے محض دو ماہ قبل آئین کی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے متعلق بحث کا چھڑنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
پاکستان کی عدالت عظمٰی نے جمعے کو کہا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کے لیے طے کی گئی تاریخ پر بلا تعطل الیکشن کرائے جائیں اور وفاقی حکومت اس ضمن میں اپنی ذمہ داری کو یقینی بنائے۔