شہریوں کی جانب سے 24 میں سے محض چند گھنٹے بجلی فراہم کیے جانے کی شکایت پر ٹیسکو ترجمان کہتے ہیں کہ ’اگر قبائلی عوام بجلی کے بل ادا کریں تو پھر لازمی بات ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔‘
ضلع خیبر میں لنڈی کوتل کے ہولڈنگ سینٹر میں موجود افغان شہری رجسٹریشن کے عمل میں سست روی اور سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد طورخم کے راستے اپنے ملک جانے کی اجازت دی جائے۔