لنڈی کوتل جہاں قبائلیوں نے یوم آزادی پر ہزاروں غبارے اڑائے

ایک مقامی سماجی کارکن نے بتایا کہ غبارے اڑانے کی تقریب کے انتظامات مکمل کرنے میں تقریباً 20 سے 25 دن لگے۔

یوم آزادی پر غبارے فضا میں چھوڑنے کی تقریب کے انتظامات مکمل کرنے میں تقریباً 20 سے 25 دن لگے: شاکر آفریدی (محراب شاہ آفریدی)

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے قبائلی عوام نے اتوار کو پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منفرد انداز میں مناتے ہوئے ہزاروں سبز ہلالی پرچم والے غبارے ہوا میں اڑائے اور ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

خیبر سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن شاکر آفریدی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہزاروں غباروں میں ہوا بھرنے اور انہیں فضا میں چھوڑنے کی تقریب کے انتظامات مکمل کرنے میں تقریباً 20 سے 25 دن لگے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاکر کے بقول: ’یہ قبائلی عوام کا ملک سے بے پناہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قبائلی عوام نے آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں قبائلی جشن آزادی منانے کے لیے پاک افغان شاہراہ پر موجود ہیں اور یوم  آزادی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروقار تقریب پر تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے خرچ ہوئے جس کے لیے دوستوں نے چندہ جمع کیا۔ ’ان کے اس عمل سے مادر وطن سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا