اس آرڈیننس کے تحت کشمیر میں عوامی احتجاج کے نئے قوانین مرتب کیے گئے ہیں، جسے عوامی حلقوں کی جانب سے ’کالا قانون‘ اور بنیادی انسانی حقوق کی ’سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
زمین پر پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر سے مطلب کا کچرا ڈھونڈنا عام سی بات ہے لیکن تند و تیز دریا کی بپھری ہوئی لہروں کے ساتھ بہتے کوڑے سے کار آمد اشیا تلاش کرنا اور انہیں فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرنا حیران کن اور بہادری کا کام ہے۔