میڈیا کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں شاید پہلے ہی ہدایات ہیں کہ پوری آبادی کی امیج کو اتنا مسخ کرنا ہے کہ راہ چلتے لوگ بھی ان سے نفرت کرنے لگیں، انہیں کوسیں اور اپنے گھروں سے نکالیں۔
سوشل میڈیا پر مختلف مکتب فکر سے وابستہ لوگوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے زیر کنٹرول انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسمبلی کی وقعت کو پامال کرکے سرکاری افسر کو ڈکٹیٹر بنا دیا گیا ہے۔