سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر طنزیہ انداز میں اسلام آباد کو ‘کنٹینرستان’ بھی کہتے ہیں کیونکہ جب بھی احتجاج اور دھرنا ہوتا ہے تو وہ کنٹینر کے بغیر ادھورا ہی لگتا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز کا کہنا ہے کہ ’پی ٹی آئی جلسے اور جلوس کر رہی ہے اور صوبہ اللہ کے توکل پر چل رہا ہے، جبکہ عوام کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں۔‘