پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ سربند میں بچے تالاب میں نہاتے ہوئے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران گولہ پھٹ گیا، جس سے بچوں کی موت واقع ہوگئی۔
آج امن مارچ کے شرکا پریشان تھے کہ ایسے ہی حالات 2007 سے 2014 کے درمیان بھی بنے تھے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی اور لوگوں کو شدید صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں تھی۔