پاکستان، سری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

31 دسمبر 2005 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں خواتین ایشیا کرکٹ کپ کے دوسرے میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر وکرم سنگے کی وکٹ توڑنے پر پاکستانی وکٹ کیپر ثنا جاوید سٹمپنگ کی ناکام اپیل کر رہی ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔

 آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

امپائرز اور میچ  آفیشلز:

24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

28 مئی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

یکم جون: پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

3 جون: دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

5 جون: تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ