سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لیے آج سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ شروع کررہا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ منصوبے کے آغاز کے لیے سعودی عرب کا ایک وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ روڈ ٹومکہ منصوبے کے لئے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر کاونٹر قائم کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا وفد آج سے ہوائی اڈے پراپنی ذمہ داریو ں کی ادائیگی شروع کرے گا۔
منصوبے کے تحت سعودی عرب کا امیگریشن عملہ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پاکستانی عازمین کے تمام امیگریشن مراحل مکمل کرے گا۔
ادھر وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے ای ویزہ کا اجراء شروع کر دیا ہے اورملک بھر میں دس حاجی کیمپوں نے کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عازمین حج کو حج پروازوں سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سٹیکرز فراہم کئے جائیں گے۔
حج پروازیں جمعرات 4 جولائی سے شروع ہوں گی۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا منصوبہ پرنس سلمان نے شروع کیا تھا اور اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کو اس منصوبے کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔
حج آپریشن کے دوران جدہ ائیرپورٹ پر حجاج کرام کے رش کے باعث اہم شخصیات نےپہلے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر امیگریشن کرانے کے بعد حجاج کرام سعودیہ پہنچ کر سیدھے اپنے رہائشی مقامات جاسکیں گے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نو ر الحق قادری کے مطابق اسلام آباد میں روڈ ٹومکہ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد سے پچیس سے تیس ہزار عازمین حج اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
نور الحق نے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزا سہولت کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے اور پاکستان کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت پاکستانی عازمین حج کو فوری مفت ویزے کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
اس سے پہلے یہ سہولت صرف فرانس، الجزائر، مراکش اور نائیجیریا کے عازمین کو حاصل تھی۔