برطانیہ، یورپ اور امریکہ کے عازمین کے لیے متبادل پروازیں، سہولیات

 سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’متعلقہ حکام کے تعاون سے مملکت میں داخل ہونے والے عازمین حج کو فوری طور پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔‘

سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ متبادل پروازوں کو محفوظ بنائے گی اور برطانیہ، امریکہ اور یورپ سے آنے والے عازمین حج کے لیے اضافی نشستیں فراہم کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ ’متعلقہ حکام کے تعاون سے مملکت میں داخل ہونے والے عازمین کو فوری طور پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔‘

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لوگوں کو مطوف نامی نئے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حج کے لیے درخواست دینے کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور پروازوں میں محدود نشستوں تک رسائی سمیت کئی مسائل سامنے آئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس بیان کی تصدیق وزارت کے ترجمان نے بھی کی، جو عرب نیوز کے ہفتہ وار سیاسی ٹاک شو ’فرینکلی سپیکنگ‘ کی میزبان کیٹی جینسن سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

انٹرویو کے دوران سرکاری ترجمان اور حج و عمرہ سروسز کے نائب وزیر ہشام اے سعید کے مطابق مطوف آن لائن پورٹل میں کچھ عازمین کو جو تکنیکی مسائل درپیش ہیں، انہیں ’حل کرکے نمٹایا جا رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا: ’میں اب آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر کوئی پروگرام کا انتخاب کرسکتا ہے، بشمول فضائی ٹکٹ کے۔ اب یہ حل ہوچکا ہے۔ ان کے پاس فضائی ٹکٹ ہے اور اب سب کچھ ہو چکا ہے۔‘

ہشام اے سعید نے انٹرویو کے دوران مزید کہا: ’حجاج کرام کے پاس اب بھی وقت ہے۔ حج سیزن ابھی شروع نہیں ہوا، ہمارے پاس حج سیزن شروع ہونے میں ابھی دس دن باقی ہیں اور ان کی تمام مشکلات ہم حل کر رہے ہیں اور یہ مطوف کمپنی پہلے ہی حل کر چکی ہے۔ انشا اللہ سب کچھ بہت اچھا اور ہموار ہو رہا ہے۔‘

یہ مکمل انٹرویو اتوار (تین جولائی) کو نشر ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا