چینی ڈمپلنگ کی کہانی کیا تھی؟

سوہا چوہدری آج لاہور کے ایک چینی ریستوران میں ڈمپلنگ لینے جا رہی ہیں جو چین کا روایتی پکوان ہے۔

سوہا چوہدری آج لاہور کے ایک چینی ریستوران میں ڈمپلنگ لینے جا رہی ہیں۔  

ڈمپلنگ ایک روایتی چینی کھانا ہے۔

چینی روایت کے مطابق ہان سلطنت میں ژانگ ژونگجیان نامی شخص روایتی چینی طب کے معالج تھے جو ایک مرتبہ موسم سرما میں اپنے آبائی گاؤں واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے ساتھی دیہاتی فراسٹ بائیٹ بیماری میں مبتلا ہیں۔

ایک ایسی بیماری جو بتدریج وبا بنتی جا رہی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ان لوگوں کی مدد کے لیے ژانگ ژونگجیان نے ایک کھانا بنایا۔

انہوں نے آٹا استعمال کیا اور اسے مٹن، مرچ اور شفا بخش جڑی بوٹیوں سے بھر دیا۔

پھر ژانگ نے انہیں کانوں کی طرح نظر آنے والی شکل دی اور انہیں ابال کر اپنے پڑوسیوں کو دے دیا۔

کچھ دنوں کے بعد بیماری ختم ہو گئی اور وبا پر قابو پا لیا گیا، ہر کسی نے اس کھانے کو پسند کیا۔ لہذا انہوں نے اسے دوبارہ بنانے اور روایت کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا