گال ٹیسٹ: سری لنکا نے چھ وکٹوں پر 315 رنز بنا لیے

سری لنکا نے گال میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے۔

دنیش چندی مل گال میں پاکستان کے خلاف 24 جولائی، 2022 کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایکشن میں نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)

گال میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اتوار کو کھیل کے پہلے دن سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے۔

آج سری لنکن کپتان دیموتھ کورونا رتنے نے سیریز میں دوسری مرتبہ ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں نے اس ٹیسٹ میچ میں چند تبدیلیاں کیں۔ پاکستان نے اظہر علی کی جگہ فواد عالم اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا جبکہ سری لنکا نے ویلا لاگے کو کھلایا۔

سری لنکا کے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو اور کارونارتنے نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑے۔

اوشاڈا (50 رنز) کو محمد نواز جبکہ کورونا رتنے (40 رنز) کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے لیے سب سے اہم اننگ ایک بار پھر دنیش چندی مل نے کھیلی۔ انہوں نے 80 رنز بنائے اور ایک بار پھرسنچری تک نہ پہنچ سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم انھوں نے اینجلو میتھیوز اور دھنجایا ڈی سلوا کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

وہ محمد نواز کی ایک گیند پر اونچی ہٹ لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ میچ جب ختم ہوا تو سری لنکا نے چھ وکٹ کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی بولنگ آج زیادہ متاثر نہ کرسکی۔ نواز نے دو جبکہ نسیم شاہ، یاسر اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتان بابر اعظم نے دو آسان کیچ ڈراپ کیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ